ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی ضلع میں بڑھتا ہوا کورونا کا قہر: پولیس افسران کے رہائشی کوارٹر سمیت 14علاقوں میں سیل ڈاؤن۔ 41علاقے ہوگئے کنٹینمنٹ زون!

اڈپی ضلع میں بڑھتا ہوا کورونا کا قہر: پولیس افسران کے رہائشی کوارٹر سمیت 14علاقوں میں سیل ڈاؤن۔ 41علاقے ہوگئے کنٹینمنٹ زون!

Tue, 02 Jun 2020 13:29:36    S.O. News Service

اڈپی،2؍جون (ایس او نیوز) اڈپی ضلع میں کورونا وباء کا قہر مسلسل جار ی ہے۔ روز بروز نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ سیل ڈاؤن اور کنٹینمنٹ علاقے بھی بڑھتے جارہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک علاقوں کو سیل ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں 6گھروں پر مشتمل پولیس کوارٹر بھی شامل ہے۔ جبکہ41گرام پنچایتوں کو کنٹینمنٹ علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔شہر میں آرمڈ ریزروڈ فورس کے ڈی وائی ایس پی کی رہائش والے کوارٹرس میں موجود چھ گھروں کو سیل ڈاؤن کرتے ہوئے اسے کنٹیمنٹ علاقے قرار دیا گیا۔اسی طرح پتور گرام کے سبرامنیا میں دو گھروں کو سیل ڈاؤن کرنے کے ساتھ پورے پتور شہر کو بفر زون میں تبدیل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بیندور تعلقہ کے کیرمنجیشور، بیجورو، پڈوری  یڈترے اور ناڈ گرام پنچایتوں میں مخصوص علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ناڈ گرام میں ایک ہی گھر کے چار افراد کے اندر کورونا پوزیٹیو ہونے کی خبر ملی ہے۔جبکہ کنداپور تعلقہ کے ایک گھر میں 5افراد کووِڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔اس علاقے کو بھی کنٹینمنٹ زون کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے اندر کنداپور اور بیندور تعلقہ میں جملہ 12گرام پنچایت علاقوں کو سیل ڈاؤن کیا گیا ہے۔ برہماور تعلقہ میں شنکر نارائن پولیس اہلکار اور ڈسٹرکٹ آرمڈ فورس کے اہلکار جہاں مقیم تھے ان گرام پنچایتوں کو کنٹینمنٹ زون کردیا گیا ہے۔اسی طرح کارکلا تعلقہ کے دو دیہاتوں میں مکمل سیل ڈاؤن کیا گیا ہے۔کاپور، پڈو بیدری میں ایک ہی خاندان کے چار افراد میں کووِڈ پوزیٹیو نکلنے کے بعد اسے بھی کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا۔


Share: